Your cart is currently empty!

کراچی میں بگٹی خاندان کے دو گروہوں میں فائرنگ، پانچ ہلاک: ’فریقین ماضی میں بھی ایک دوسرے کیخلاف مقدمے درج کروا چکے ہیں‘
’سفید رنگ کی ہیلکس سڑک پر جیسے موڑ لے کر نکلتی ہے تو سامنے سے ایک اور سفید رنگ کی ہیلکس اس کے ساتھ ٹکراتی ہے۔ دونوں کے اندر مسلح افراد سوار ہیں جو فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔‘
یہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید مناظر وہ ہیں جو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی پولیس کو خیابان نشاط کمرشل ایریا سے ملے ہیں۔
اس مسلح تصادم میں بگٹی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نواب اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی بھی شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم کا کہنا ہے کہ پولیس نے زخمی علی حیدر سمیت 13 افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Leave a Reply